فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جو ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ہولی وڈ فلم کا ہندی ریمیک بنائیں گے۔

اگرچہ عامر خان کی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ کے حوالے سے بھی اطلاعات تھیں کہ وہ بھی ہولی وڈ فلم کا ریمیک ہے، تاہم عامر خان نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کسی فلم کا ریمیک نہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ ایک معروف ہولی وڈ فلم کا ریمیک بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے ریلیز کردہ ایک معروف ہولی وڈ فلم کے ریمیک بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

اس وقت عامر خان جہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر منصوبوں میں مصروف ہیں، وہیں وہ ہولی وڈ فلم کے ریمیک کا اسکرپٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامرخان اوشو اور عالیہ بھٹ شیلا بنیں گی؟

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس ہولی وڈ فلم کا ریمیک بنائیں گے، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوتے ہی وہ اس کا اعلان کریں گے۔

علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے آنے والی ایک بولی وڈ فلم میں ہندو مذہبی پیشوا گرو رجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ گرو رجنیش اوشو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے حوالے سے تاحال کوئی آفیشل اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم خبریں ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جو عامر خان کو پسند نہیں۔

خبریں ہیں کہ عامر خان نے رجنیش اوشو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی فرمائش کی ہے جس پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: عامر کی فلم میں رنبیر گلشن بنیں گے

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جلد ہی عامر خان اور ٹی سیریز کی پروڈکشن میں معروف موسیقار گلشن کمار کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس فلم کے حوالے سے پہلے اطلاعات تھیں کہ اس میں عامر خان خود گلشن کمار کا کردار ادا کریں گے، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے بھی تاحال کوئی وضاحتی اور تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا۔

تبصرے (0) بند ہیں