عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

اپ ڈیٹ 18 اگست 2018

پاکستان کے 22ویں منتخب وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

عمران خان نے تقریبِ حلف برداری کے لیے خصوصی طور پر شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ایوان صدر کی فضائی نگرانی بھی کی گئی تھی۔

تلاوتِ کلام پاک کے بعد صدرِ مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد ایوان تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔

حلف برداری کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر عمران خان اپنی روایتی انداز میں ہی نظر آئے اور انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھی۔

بعد ازاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

تقریب حلف برداری میں سابق نگراں وزیر اعظم بھی موجود تھے — فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم ہاؤس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا — فوٹو: اے پی پی

نئی حکومت اور عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے اسلام آباد میں پوسٹرز بھی لگائے گئے تھے — فوٹو: اے پی

عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 ورلڈ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

عمران خان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں — فوٹو: اے پی

عمران خان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں — فوٹو: اے ایف پی