وزیراعظم عمران خان نے پہلا دن کیسے گزارا؟

اپ ڈیٹ 20 اگست 2018
فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—
فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—

ہاتھوں میں فائل، پیچھے سرکاری عملہ ، جاگنگ کے ٹریک پر کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان کی پہلی مارننگ واک میں بہت کچھ بدل گیا۔

وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پہلی صبح کپتان جاگنگ کے دوران ہی سرکاری کام نمٹاتے نظر آئے۔

درحقیقت اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذمہ داریاں کا آغاز کافی غیرروایتی انداز سے کیا۔

مزید پڑھیں : حلف برداری کیلئے عمران خان نے کس ڈیزائنر کی شیروانی کو چنا؟

یعنی عام سی ٹی شرٹ اور جاگنگ پاجامہ، جاگنگ کے دوران ان کے ساتھ عملہ بھی موجود تھا جس کی مدد سے وہ اپنے سرکاری کام بھی نمٹاتے رہے۔

بنی گالہ کے باغ میں عمران خان کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر چلتے رہے۔ انہوں نے ورزش کی جس کے بعد چیئرمین سیکریٹریٹ پہنچ گئے ، پھر ساتھیوں کو مشاورت کے لیے بلالیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—
فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—

فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—
فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک پیج—

جہانگیر ترین،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق سے عوام کی توقعات ، کابینہ کی تشکیل اوور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج—
فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج—

فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج—
فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج—

بنی گالہ کے باغ میں عمران خان کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر  چلتے رہے— فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج
بنی گالہ کے باغ میں عمران خان کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر چلتے رہے— فوٹو: عمران خان آفیشل فیس بک پیج

عمران خان انتخابات میں کامیابی کے بعد سے بہت کچھ ایسا کرچکے ہیں جو کہ ملکی سیاسی روایات میں نیا قرار دیا جاسکتا ہے، جیسے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش کی بجائے اس میں موجود ملٹری سیکرٹری کے بنگلے میں قیام، مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹوں سے کرنا، سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر نیب خیبرپختونخوا میں پیشی وغیرہ۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن کا اختتام وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے ساتھ کیا۔

تبصرے (6) بند ہیں

شعیب احمد خان Aug 20, 2018 12:07am
I am very much impress of my PM. Imran Khan. I love PTI due to it's policies towards development and became Pakistan a ruling state under Islamic laws.
Rameay Aug 20, 2018 10:38am
For fitness of matters a common man suggests that 1st session of the offices should be on the Go/Jog. This will help boost energy of the bureaucrats enabling them to make decisions in the best interest of the common man.
asif Hayat Aug 20, 2018 11:47am
Simple, hardworking and appear to be meaning business.
Jay Pee Aug 20, 2018 01:57pm
hum
Jay Pee Aug 20, 2018 01:59pm
hum omeed kartay hai ki Khan sahab moolak mein amman kayam karangay. Jis say pooray Asia mein aman bahal ho jayeh ga. All the best
مسعود اعوان Aug 20, 2018 08:24pm
پاکستانی برانڈ کی بجائے غیر ملکی بانڈ کا جاگنگ سوٹ اچھا تاثر نہیں دے رہا!