سوناکشی کو کامیڈی فلموں میں کام کرنا کیوں پسند

ای میل

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کامیڈی فلموں میں کام کرنا آسان نہیں، کیوں کہ اپنی اداکاری سے شائقین کو ہنسانا مشکل کام ہے، تاہم سوناکشی سنہا کو کامیڈی فلموں میں کام کرنا ہی بےحد پسند ہے۔

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے کیریئر میں رومانوی اور ایکشن پر مبنی دونوں طرح کی فلموں میں کام کرچکی ہیں، البتہ کامیڈی فلمیں ان کی پسندیدہ ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی کافی مزاحیہ ہیں۔

سوناکشی کی کامیڈی فلم ’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی روماونی کامیڈی فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا سیکوئل ہے۔

اپنی فلم کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’ہر اداکار کو کسی قسم کی اداکاری آسان لگتی ہے، جبکہ کسی قسم کی اداکاری مشکل، کچھ کے لیے کامیڈی کافی مشکل ہے، لیکن مجھے کامیڈی کرنے میں مزاح آتا ہے، میں ذاتی زندگی میں بھی کافی مزاحیہ ہوں، البتہ جذباتی سینز کرنا میرے لیے مشکل ہے، یہ مجھے بڑا چیلنج لگتا‘۔

سوناکشی سنہا اس بات پر بھی کافی خوش ہیں کہ اب سینما میں خواتین کے لیے مضبوط کردار لکھے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’دبنگ‘ کے ساتھ کیا تھا۔

’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘ کے علاوہ وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

فلم ’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘ رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔