دپیکا اور رنویر شادی سے قبل ’کافی ود کرن‘ کا حصہ؟

یہ دونوں 20 نومبر کو شادی کرلیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں 20 نومبر کو شادی کرلیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں تو میڈیا میں طویل عرصے سے گردش کررہی ہیں، تاہم اب تک ان دونوں نے خود ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

البتہ اب رپورٹس ہیں کہ یہ دونوں اداکار ہندوستان کے کامیاب شو کافی ود کرن کے سیزن 6 میں ایک ساتھ شرکت کرکے اپنے رشتے کو آفیشل کریں گے۔

خیال رہے کہ کافی ود کرن شو کی میزبانی بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر سالوں سے کرتے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل فونز لانا ممنوع

گزشتہ سال اس شو کا 5واں سیزن بھی شائقین میں بہت ہٹ ہوا تھا، تاہم دپیکا پڈوکون اس سیزن کا حصہ نہیں بنی تھیں۔

البتہ رنویر سنگھ اس شو پر رنبیر کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر کپور دپیکا پڈوکون کے سابقہ بوائے فرینڈ ہیں، اور یہی وجہ تھی کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کی کافی ود کرن میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی قسط شائقین کے درمیان بہت ہٹ ہوئی تھی۔

اب خبریں ہیں کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ شو پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 2014 کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘ میں نظر آئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے تعلقات استوار ہوئے۔

رام لیلا —۔
رام لیلا —۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

بعدازاں یہ دونوں 2016 کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور 2018 کی فلم ’پدماوت‘ میں جلوہ گر ہوئے۔

پدماوت —۔
پدماوت —۔

ان کی تینوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔

رپورٹس ہیں کہ یہ دونوں اداکار رواں سال 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

باجی راؤ مستانی —۔
باجی راؤ مستانی —۔

تبصرے (0) بند ہیں