کترینہ کو زیادہ اہمیت دینے پر سلمان سے جیکولین خفا

اپ ڈیٹ 20 اگست 2018
اب سلمان خان کے ساتھ بھارت میں کترینہ کیف نظر آئیں گی—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ/ وکی بائیو
اب سلمان خان کے ساتھ بھارت میں کترینہ کیف نظر آئیں گی—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ/ وکی بائیو

اگرچہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان نے نہ صرف کترینہ کیف بلکہ جیکولین فرنانڈس کے ساتھ بھی کامیاب فلمیں کی ہیں اور وہ دونوں ہی اداکاراؤں کو اہمیت بھی دیتے ہیں۔

لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اسکرین پر جیکولین فرنانڈس سے زیادہ کترینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔

اور شاید اسی وجہ سے ہی سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بھارت’ کے لیے انہیں کاسٹ بھی کیا گیا۔

لیکن کترینہ کیف کو حد سے زیادہ اہمیت دینے پر سلمان خان سے جیکولین فرنانڈس خفا ہوگئیں۔

اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کی جانب سے بھارت میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر جیکولین فرنانڈس افسردہ ہیں۔

ڈی این اے انڈیا نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ جیکولین فرنانڈس کو اس بات کا مکمل یقین تھا کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے ‘بھارت’ میں کام کرنے سے انکار کے بعد سلمان خان انہیں ہی فلم میں کاسٹ کریں گے۔

لیکن جیکولین فرنانڈس کی توقعات پر اس وقت پانی پھر گیا، جب فلم کی ٹیم نے پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق ‘بھارت’ میں اپنی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیے جانے کے سلمان خان کے فیصلے پر جیکولین فرنانڈس افسردہ ہیں، ساتھ ہی وہ اداکار سے خفا بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیلئے ہیروئن ڈھونڈنا مسئلہ بن گیا

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنی منگنی اور مبینہ طور پر فلم کی ٹیم کی جانب سے پروفیشنل رویہ اختیار نہ کیے جانے پر شوٹنگ شروع ہونے کے بعد فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جیکولین دبنگ خان کے ساتھ ریس تھری اور کک میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: جیکولین فرنانڈس انسٹاگرام
جیکولین دبنگ خان کے ساتھ ریس تھری اور کک میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: جیکولین فرنانڈس انسٹاگرام

پریانکا چوپڑا کے انکار کے بعد ‘بھارت’ کے لیے متعدد ہیروئنز کے نام سامنے آئے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ ‘بھارت‘ میں پریانکا کی جگہ کرینہ، انوشکا، جیکولین، دپیکا، سوناکشی اور کترینہ کیف میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف نے ’بھارت‘ میں پریانکا کی جگہ لے لی

تاہم جلد ہی فلم کی ٹیم نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا۔

اس وقت کترینہ کیف اور سلمان خان افریقی ملک ‘مالٹا’ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ فلم 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں، اس کی ہدایات علی ظفر مستان دے رہے ہیں۔

اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

کترینہ بھی سلمان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی ہے—فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام
کترینہ بھی سلمان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی ہے—فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں