مہران کے مقابلے پر 'سستی' پاکستانی گاڑی

20 اگست 2018
یہ یونائیٹڈ کی ممکنہ نئی گاڑی قرار دی جارہی ہے — فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی
یہ یونائیٹڈ کی ممکنہ نئی گاڑی قرار دی جارہی ہے — فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی

موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو اگلے ماہ مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق 800 سی سی کی ہیچ بیک گاڑی یکم ستمبر کو متعارف کرائی جارہی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں کسی بھی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی سے زیادہ فیچرز ہوں گے۔

کمپنی نے گزشتہ سال اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لانے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں : مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان

اس موقع پر یونائیٹڈ موٹرز کے جنرل منیجر محمد افضل نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری گاڑیاں اور پک اپ سوزوکی برانڈ کی نقل نہیں ہوں گی، ہماری گاڑیاں بالکل مختلف ہوں گی، جن میں متعدد خصوصیات اور حفاظتی معیار کا خیال رکھا جائے گا۔

اب نئی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ براوو 40 ہارس پاور کے تھری سلینڈ واٹر کول انجن کے ساتھ ہوگی جس میں ڈیجیٹل انفو کلسٹر، آر پی ایم و اسپیڈو میٹر ڈائلز، انفوٹینمنٹ سسٹم (ٹچ اسکرین)، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ کے وارننگ انڈیکٹر، پارکنگ کیمرہ (رئیر) جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

درحقیقت یہ گاڑی انٹری لیول مارکیٹ کے لیے تیار کی جارہی ہے کیونکہ سوزوکی جانب سے رواں سال نومبر میں مہران وی ایکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

اس گاڑی کی جو تصاویر کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھیں ، ان میں یہ ڈیزائن کے لحاظ سے مہران سے زیادہ بہتر نظر آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 6 سے 7 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

پاک سوزوکی اب تک مارکیٹ میں غالب رہا ہے کیونکہ حال میں دوسری کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ال حاج فا (ایف اے ڈبلیو) کی قیمت تقریباً 10 لاکھ تک تھی جو راوی اور بولان سے زیادہ ہے۔

اس بارے میں جاپانی کاروں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یونائیٹڈ، پاک سوزوکی کے مارکیٹ شیئر میں کس طرح خلل ڈالتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Isra Aug 21, 2018 07:12am
Great initiative. It is not necessary to have it built with 100% parts made locally, one can only hope some day most, if not all parts would be made locally. Even worlds most sold car manufacturers procure parts from different countries to market their cars around the world.
Asad Aug 21, 2018 11:31pm
Salam Kya faida hoga Jo qimat 2ro Kay barabr hohe to asal qimat to 2 lakh hoti h par ya 5 /7 lakh rakhnay say ek Suzuki hohe ya kesi 2 ri car ki b 5/7 lakh hohe fr farq Kya??????