عید الاضحیٰ کے لیے لوگوں کی گھروں کو روانگی

20 اگست 2018

پاکستان سمیت بیشتر جنوبی ایشیائی ممالک میں عیدالاضحیٰ بھرپور جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

سنت ابراہیمی کی پیروی اور اپنے پیاروں کے ساتھ عید ملنے کے لیے اس موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

اور اس سال بھی ایسا ہی ہورہا ہے خصوصاً پاکستان اور بنگلہ دیش میں مسافروں کا ہجوم ریلوے اسٹیشنوں میں نظر آرہا ہے۔

کراچی میں ریلوے اسٹیشن میں لوگ عید گھر پر منانے کے لیے ٹرینوں کی ٹکٹوں کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں — اے ایف پی فوٹو

پاکستان کے بیشتر شہروں میں لوگ ٹرینوں کی بجائے بسوں کے ذریعے بھی اپنے آبائی علاقوں کا رخ کررہے ہیں — اے پی پی فوٹو

مگر جو ہجوم بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں دیکھنے میں آیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے — اے ایف پی فوٹو

حیدر آباد میں بھی کافی رش دیکھنے میں آیا — اے پی پی فوٹو

ایسا ہی ہجوم لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر بھی نظر آیا — اے ایف پی فوٹو

ٹرینوں پر سوار ہونے کے لیے سیکڑوں افراد پٹریوں پر ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے مگر پھر بھی جگہ سے محروم رہے — اے ایف پی فوٹو

کراچی ریلوے اسٹیشن پر ہجوم ٹرین کا منتظر ہے تاکہ عید گھر پر منانے کے لیے جاسکیں — اے ایف پی فوٹو

درحقیقت بنگلہ دیش میں تو ٹرینیں اندر تو بھر ہی گئیں، چھتوں پر بھی سیکڑوں افراد سفر کرتے نظر آئے — اے ایف پی فوٹو

لاہور میں مسافروں کو کافی دھکم پیل کا بھی سامنا کرنا پڑا— اے ایف پی فوٹو

ڈھاکا ریلوے اسٹیشن میں دھکم پیل کا ایک اور منظر — اے ایف پی فوٹو