حج کے رکن اعظم 'وقوف عرفہ' کی ادائیگی

21 اگست 2018

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے حج کا رکن اعظم 'وقوف عرفہ' ادا کیا اور خطبہ حج سنا۔

سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے 20 لاکھ سے زائد عازمین میدان عرفات میں جمع ہوئے جہاں مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیا۔

خطبے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم حکمرانوں، علماء، والدین، اساتذہ، ذرائع ابلاغ کے لوگوں کو نصیحت کروں گا کہ اخلاق فاضلہ کا درس دیں اور اپنی آنے والی نسل کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیں، ایسے اخلاق جس پر وہ اللہ اور رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

خطبہ حج کے بعد میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد عازمین حج مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں وہ رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔

دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے جمرات جائیں گے، پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

مسجد نمرہ میں نماز ظہر ادا کی جارہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
مسجد نمرہ میں نماز ظہر ادا کی جارہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں — فوٹو: اے پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں — فوٹو: اے پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عرفات کے میدان میں ہی حضور ﷺ نے آخری خطبہ دیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
عرفات کے میدان میں ہی حضور ﷺ نے آخری خطبہ دیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
عازمین خطبہ حج سننے کیلئے مسجد نمرہ کی جانب بڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین خطبہ حج سننے کیلئے مسجد نمرہ کی جانب بڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر عبادت کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر عبادت کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین جبل رحمت پر عبادت کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
عازمین جبل رحمت پر عبادت کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی