گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں قائم عارضی چیک پوسٹ کو مشتبہ دہشت گردوں نے آگ لگا دی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 12 دہشت گردوں نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: نذرآتش کیے جانے والے 14 اسکولوں میں سے ایک بحال

سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد دہشت گرد دیامیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حوالےسے بتایا گیا کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: دیامر اسکول واقعہ: 4 پولیس افسران 'غفلت' برتنے پر معطل

علاوہ ازیں دہشت گرد مذکورہ نالہ راہ فرار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

غذر اور گلگت میں ایک درجن سے زائد نالے موجود ہیں جو ضلع دیامیر کی جانب رخ کرتے ہیں۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ دیامیر کے رہائشیوں کو پولیس کے فرائض انجام دینے کے لیے تقریباً 8 ہزار روپے ماہوار پر رکھا جاتا ہے جن کی ذمہ داریوں میں لوگوں کے مال مویشیوں کو چوری ہونے سے بچانا ہے۔

ماضی میں اسی علاقے سے حملہ آوار لڑکیاں اغوا کر چکے ہیں۔

مقامی رپورٹر کے مطابق عارضی پولیس چوکی چند فٹ کی بلندی پر قائم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں پر کاری وار، نذرآتش اسکولز ستمبر میں کھولنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دیامیر میں گزشتہ ماہ بھی تقریباً 14 اسکولوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا جس میں سے نصف لڑکیوں کے تھے۔

اس دوران کاگر نالہ کے پاس 3 پولیس افسران کو بھی قتل کردیا گیا تھا اور دیامیر کے ڈپٹی کمشنر کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں