چاقو چھریاں تیز : دکانوں پر خریداروں کا رش

21 اگست 2018

عید قرباں پر جہاں عوام قربانی کے جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہیں، وہیں جانور ذبح کرنے کے لئے چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔

عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے، قربانی کے اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کام میں تیزی آگئی ہے۔

چھریوں کے نرخ بھی ان کے دھار کی طرح تیز ہیں اور یہ 100 روپے سے لے کر 1500 روپے تک مختلف مارکیٹوں میں دستیاب ہیں جبکہ ان کی دھار لگانے کے نرخ 30 سے 100 روپے تک ہیں۔

ریٹیل اور ہول سیل مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں اور چاقو کے اسٹالز لگے ہیں جو بے حد منفرد اور تیز دھار ہیں — فوٹو: پی پی آئی

ایک چھری کی قیمت 100 روپے سے لیکر 1500 روپے تک پہنچ چکی ہیں جبکہ ان کی دھار لگانے کے اخراجات 30 روپے سے 100 روپے تک ہیں — فوٹو : اے پی

دکانداروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان اشیاء کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کا سبب مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ہے — فوٹو : اے پی

چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کے اسٹالز لگنے سے جہاں عوام کو چھریوں کی مرمت اور خریداری میں آسانی ہے وہیں اس کاروبار سے منسلک افراد کی بھی چاندی ہوگئی ہے — فوٹو : پی پی آئی

چھری چاقو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں کی نسبت بکرا عید پر ان کا کام دگنا ہو جاتا ہے  — فوٹو : آن لائن

تکے بنانے کے لیے کوئلوں کی خریداری بھی عروج پر ہے جو تکہ پارٹی کا لازمی جز ہے — فوٹو: اے پی

طلب میں اضافے کے سبب ان اشیاء کی مقامی سطح پر تیاری کے علاوہ چین سے بھی درآمد کی جاتی ہیں — فوٹو : آن لائن

چھری اور چاقو بنانے والے کارخانہ مالکان کہتے ہیں کہ بجلی کی بندش کے باعث جنریٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے سبب ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا — فوٹو: اے پی