سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں عید الاضحیٰ کے رنگ

21 اگست 2018

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، افغانستان اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس فلسطین میں بھی عیدالاضحیٰ روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی اور مسجد الاقصیٰ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔

خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں بھی مسلمانوں نے جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منائی اور ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت مشرق بعید کے دیگر ممالک ممالک میں بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

عید الضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے اپنے بیٹے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کی رضا مندی کا اظہار کرنے کی یاد میں ہر سال قمری کلینڈر کے مطابق 10 ذی الحج کو منائی جاتی ہے۔

مسجد الاقصیٰ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا —فوٹو/ اے ایف پی
مسجد الاقصیٰ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا —فوٹو/ اے ایف پی
عراق میں لوگوں نے عید کے دن لوگوں نے اپنے گزرے ہوئے پیاروں کو بھی یاد کیا —فوٹو/ اے ایف پی
عراق میں لوگوں نے عید کے دن لوگوں نے اپنے گزرے ہوئے پیاروں کو بھی یاد کیا —فوٹو/ اے ایف پی
عمان میں عید کے موقع پر ہزاروں افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی —فوٹو/ اے ایف پی
عمان میں عید کے موقع پر ہزاروں افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی —فوٹو/ اے ایف پی
لبنان میں بھی مسلمانوں نے عید کے دن نماز ادا کی —فوٹو/ اے ایف پی
لبنان میں بھی مسلمانوں نے عید کے دن نماز ادا کی —فوٹو/ اے ایف پی
خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں بھی مسلمانوں نے جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منائی —فوٹو/ اے ایف پی
خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں بھی مسلمانوں نے جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منائی —فوٹو/ اے ایف پی
فلطین میں خواتین نے بڑی تعداد میں عید کے اجتماع کے لیے اکھٹی ہوئیں —فوٹو/ اے ایف پی
فلطین میں خواتین نے بڑی تعداد میں عید کے اجتماع کے لیے اکھٹی ہوئیں —فوٹو/ اے ایف پی
اردن میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی —فوٹو/ اے ایف پی
اردن میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی —فوٹو/ اے ایف پی