منگنی تو کرلی، پریانکا شادی کب کریں گی؟

اداکارہ جلد ہی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی—فائل فوٹو: ووگ
اداکارہ جلد ہی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی—فائل فوٹو: ووگ

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ہفتے 18 اگست کو ہی منگنی کی تھی، تاہم ابھی سے ہی ان کی شادی کی خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں۔

اگرچہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ 2019 کے وسط تک مزید نئی فلموں کی شوٹنگ شروع کریں گی، اس لیے وہ فوری طور پر شادی نہیں کرنے والیں۔

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا منگنی کے بعد جلد شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں اور وہ آئندہ برس سے کچھ فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا نے فوری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بولی وڈ کی ایکشن سائنس فکشن فلم ‘کرش’ کی چوتھی فلم میں بھی کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

پریانکا نے 18 اگست کو امریکی گلوکار سے منگنی کی—فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا نے 18 اگست کو امریکی گلوکار سے منگنی کی—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امکان ہے کہ پریانکا چوپڑا 2019 کے وسط میں کرش 4 سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

یہ اطلاعات پہلے بھی تھیں کہ پریانکا چوپڑا نے کرش سیریز کی چوتھی فلم میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے اور وہ اس فلم کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرش 4‘ میں پریانکا کا ایک مرتبہ پھر مرکزی کردار ؟

اگر پریانکا چوپڑا ‘کرش 4’میں نظر آئیں تو وہ اس سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے والی اداکارہ بن جائیں گی۔

کرش 4 2020 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ
کرش 4 2020 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ

اب تک سیریز کی 3 فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں، جن میں سے پہلی فلم ‘کوئی مل گیا’ میں پریٹی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اسی سیریز کی دوسری فلم ‘کرش‘ 2006 اور تیسری فلم ‘کرش تھری’ 2013 میں ریلیز ہوئی، جن میں ہریتھیک روشن کے ساتھ پریانکا چوپڑا نظر آئیں۔

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی چوتھی فلم 2019 کے آخر یا پھر 2020 تک ریلیز کی جائے گی اور اس میں بھی پریانکا چوپڑا مرکزی کردار میں ںظر آئیں گی۔

تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم اور اداکارہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

کرش تھری میں پریانکا کے علاوہ کنگنا رناوٹ بھی تھیں—اسکرین شاٹ
کرش تھری میں پریانکا کے علاوہ کنگنا رناوٹ بھی تھیں—اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں