شاہد کپورکی بیوی فلموں میں آنے کو تیار؟

میرا راجپوت نے اداکار سے 2015 میں شادی کی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
میرا راجپوت نے اداکار سے 2015 میں شادی کی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جو اداکارہ نہ ہونے کے باوجود میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں، ان سے متعلق کافی وقت سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ جلد ہی فلم انڈسٹری کو جوائن کریں گی۔

اگرچہ میرا راجپوت اپنے شوہر کے ساتھ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت دیگر شوز میں بھی نظر آتی ہیں۔

اور حال ہی میں میرا راجپوت پہلی بار ایک میک اپ اشتہار میں بھی نظر آئیں تھی۔

تاہم اب تک وہ کسی فلم کا حصہ نہیں بنیں، لیکن یہ چہ مگوئیاں شروع سے ہی چلی آ رہی ہیں کہ وہ جلد کسی بولی وڈ فلم میں نظر آئیں گی۔

لیکن اب اس حوالے سے خود میرا راجپوت نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اداکاری کی شروعات کے حوالے سے بات کی ہے۔

ٹائمز ناؤ سے کی گئی خصوصی گفتگو کے دوران 23 سالہ میرا راجپوت نے واضح کیا کہ فلم انڈسٹری کو جوائن کرنا ان کا مقصد نہیں رہا اور اس وقت تو وہ بلکل بھی بولی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار نہیں۔

میرا راجپوت نے 20 سال کی عمر میں اداکار سے شادی کی—فوٹو: انڈین ایکسپریس
میرا راجپوت نے 20 سال کی عمر میں اداکار سے شادی کی—فوٹو: انڈین ایکسپریس

میرا راجپوت نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے شوہر اور دوستوں کا تعاون رہا ہے، جس وجہ سے وہ شوبز انڈسٹری کے خاندان سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود بڑے اطمینان سے میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کی اہلیہ کا پہلا اشتہار

میرا راجپوت نے حال ہی میں اپنے پہلے اشتہار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشتہار ان کی سوچ کے قریب تھا، جس وجہ سے انہوں نے اس میں کام کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 9 اگست کو میرا راجپوت میک اپ برینڈ اولے کے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں۔

میرا راجپوت کے ہاں 2016 میں پہلا بچہ ہوا تھا—فوٹو: میرا کپور انسٹاگرام
میرا راجپوت کے ہاں 2016 میں پہلا بچہ ہوا تھا—فوٹو: میرا کپور انسٹاگرام

اس اشتہار میں انہوں نے اینٹی ایجنگ کریم یعنی بڑھتی عمر کے ساتھ جلد پر ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

میرا نے اشتہار میں اپنے پہلی مرتبہ حاملہ ہونے کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کی اہلیہ ان کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

وہ اشتہار میں یہ بھی کہتی نظر آئیں کہ وہ دوسری مرتبہ اولاد کو جنم دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

میرا کی اس اشتہار میں اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا جبکہ ان کے شوہر شاہد کپور نے بھی ایک کمنٹ کے ذریعے میرا کی تعریف کی، تاہم کچھ افراد نے ان پر تنقید بھی کی تھی۔

میرا راجپوت اور شاہد کپور کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

ان کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئیں جبکہ جوڑے کے ہاں رواں برس اکتوبر میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اداکار کی بیوی ایک بار پھر حمل سے ہیں—فوٹو: شاہد کپور انسٹاگرام
اداکار کی بیوی ایک بار پھر حمل سے ہیں—فوٹو: شاہد کپور انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں