بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ جوش و خروش سے جاری ہے، جبکہ اب فلم کی شوٹنگ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فلم میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ان دونوں کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں سلمان اور کترینہ کا رومانوی انداز بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فلم میں دونوں کے درمیان کی کیمسٹری کے حوالے سے ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا تھا کہ ’سلمان اور کترینہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین نظر آرہے ہیں، یہ تصویر اس وقت کی ہے جب کترینہ نے شوٹنگ کا آغاز کیا، یہ فلم کا نہایت اہم سین ہے کیوں کہ یہ سلمان اور کترینہ کے کرداروں کو مضبوط بنائے گا‘۔

اس وقت بھارت کی شوٹنگ مالٹا میں جاری ہے، جبکہ اس شیڈول کے بعد ابو ظہبی میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

Bharat#between #the#shots @katrinakaif #picture #by @marcinlaskawiec

A post shared by ali (@aliabbaszafar) on

یاد رہے کہ فلم میں کترینہ سے قبل پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم اداکارہ نے بعدازاں فلم میں کام سے انکار کردیا۔

فلم ’بھارت‘ اگلے سال جون میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں