رنویر کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے اعزاز ہے، کرینہ کپور

اپ ڈیٹ 28 اگست 2018
یہ دونوں اداکار کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتے نظرآئیں گے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں اداکار کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتے نظرآئیں گے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ جوشیلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے جارہی ہیں، جس کے لیے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔

یہ دونوں اداکار کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی تاریخی فلم ’تخت‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

لیکمے فیشن ویک کے دوران دیے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’یہ بہترین ہے کہ اتنے سالوں بعد میں آخر کار رنویر کے ساتھ فلم میں کام کرنے جارہی ہوں، وہ ایک شاندار اداکار ہے، ان کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں بہت خوش ہوں‘۔

مزید پڑھیں: رنویر اور کرینہ بہن بھائی؟

کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے کرینہ کپور نے کہا کہ ’میں ماضی میں دھرما پروڈکشنز کی بہت سی فلموں میں کام کرچکی ہوں، لیکن کرن کی ہدایات میں بننے والی فلم میں بہت عرصے بعد کام کررہی ہوں، کرن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ ہی بہترین ہوتا ہے‘۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ ’کرن جوہر میرے سب سے قریبی دوست ہیں جنہیں میں اپنا بھائی مانتی ہوں، مجھے ان پر بےحد یقین ہے اور مجھے ان کے ساتھ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’تخت‘: رنویر اور کرن کی ایک ساتھ پہلی فلم

خیال رہے کہ فلم ’تخت‘ میں رنویر سنگھ اور کرینہ کپور خان کے علاوہ عالیہ بھٹ، انیل کپور اور جھانوی کپور بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’تخت‘ سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں