اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کونسی شخصیت ہے جس کو پاکستان میں بھی لاتعداد افراد پہچانتے اور متعدد پسند بھی کرتے ہوں گے؟

ویسے یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ ایک بولی وڈ اسٹار ہیں تو اب بتائیں کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ مقبول اداکار سیف علی خان ہیں جو اپنی نئی فلم 'ہنٹر ' کے لیے یہ بہروپ بدلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں : سیف علی خان سوشل میڈیا پر موجود کیوں نہیں؟

ممبئی کے ایک فلم اسٹوڈیو میں انہیں ناگا سادھو کے روپ میں دیکھا گیا۔

یہ فلم ایک سادھو کی کہانی ہے جو انتقام کی آگ میں جل رہا ہے، اس فلم کی ابتدائی شوٹنگ راجھستان میں ہوئی تھی۔

ان کا یہ نیا روپ دیکھنے میں پائریٹس آف کیرئیبین کے جیک اسپیرو سے متاثر لگتا ہے کیونکہ لباس کسی بھی طرح ہندو سادھو کی بجائے مغربی ہے۔

اس فلم کے بارے میں کچھ عرصے قبل سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان کا اب تک سب سے جرات مندانہ پراجیکٹ ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ اس پیمانے کی کسی فلم کا پہلے کبھی حصے بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیف علی خان اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کریں گے

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم دو بھائیوں کے درمیان لڑائی کی ہے اور ان کا کردار کسی جانور جیسا ہے جو اپنے حقوق کے لیے لڑتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں سیف علی خان کی فلمیں جیسے شیف اور دیگر باکس آفس پر ناکام رہی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں