آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر کے تیسرے حصے کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔

3 بہادر: رائز آف دی وارئیرز میں یہ تینوں سپر ہیرو ولن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں جبکہ چند نئے کردار جیسے گھونچو نامی بندر جو کہ ولن نظر آتا ہے جبکہ 3 بہادر کی دوست ارما قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں : 3 بہادر ٹو: دوست دشمن بن گئے

اس فلم کے لیے مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بچا اور خالد ملک جیسے اداکاروں کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ 3 بہادر میں تین بچوں سادی، آمنہ اور کامل کو مرکزی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جن کے پاس کچھ منفرد سپرپاور ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : '3 بہادر فلم نہیں تحریک ہے'

اس نئی فلم کے حوالے سے ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے بتایا ' 3 بہادر فرنچائز اپنے اینیمیشن اور کہانیوں کی بدولت آگے بڑھی ہے، ہر فلم کے ساتھ فلم کی کہانی مضبوط ہے جبکہ اینیمیشن کو بہتر کیا گیا ہے، ہم مسلسل سیکھ رہے کہ کہ کہانی کس طرح بہتر طریقے سے بیان کیا جائے گا، پاکستان میں اینیمیشن کے حوالے سے کافی مشکلات ہیں اور ہم نے اپنا کام خود سیکھا ہے،، ہم اس وقت وادی اینیمیشن کے تحت 2 فلموں پر کام کررہے ہیں، ایک انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیے اور دوسری پاکستان کے لیے، یہ دونوں فلمیں 3 بہادر سے بالکل مختلف ہیں اور لوگوں کو ان کے بارے میں جلد علم ہوگا'۔

اس سیریز کے آغاز کے موقع پر شرمین عبید چنائے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ یہ 3 بچوں کی کہانی ہے جو کہ اپنی سپرپاورز کے ساتھ برائی کے خلاف لڑتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کا ٹائٹل 3 بہادر رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو اس بات کا احساس ہو کہ وہ کسی عمر میں کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ہر مشکل سے گزر سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں