سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بولی وڈ فلم ’گولڈ‘

‘گولڈ’ کو بھارت کی یوم آزادی یعنی 15 اگست پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
‘گولڈ’ کو بھارت کی یوم آزادی یعنی 15 اگست پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کھلاڑی اداکاری اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز فلم ’گولڈ‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں مصروف ہے اور اب اس فلم کو ایک نیا اعزاز بھی مل گیا۔

یہ گلم سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی بولی وڈ فلم بن چکی ہے۔

اکشے کمار نے یہ خبر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘بھارت کے پہلے گولڈ میڈل جیتنے کی کہانی اب سعودی عرب میں، مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ گولڈ پہلی بولی وڈ فلم ہے جسے سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے، آج سے یہ سینما گھروں کی زینت ہوگی‘۔

یاد رہے کہ فلم ’گولڈ‘ اکشے کمار کی 9ویں فلم ہے جو بولی وڈ کے 100 کروڑ کلب کا حصہ بنی۔

اس سے فبل ان کی فلم ’ہاؤس فلم 2‘، ’ہاؤس فل 3‘، ’ایئرلفٹ‘، ’رستم‘، ’جولی ایل ایل بی 2‘، ’ہولی ڈے‘، ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتہ‘ اور ’راؤڈی راٹھور‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ‘گولڈ’ کو بھارت کی یوم آزادی یعنی 15 اگست پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی ‘گولڈ’ 100 کروڑ کلب میں شامل

فلم نے پہلے دن ہی دن 25 کروڑ روپے کما کر دیگر فلموں کے لیے جہاں خطرے کی گھنٹی بجادی تھی، وہیں وہ پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم بھی بنی تھی۔

اب تک فلم 150 کروڑ سے زائد کما چکی ہے۔

فلم میں مونی راؤ اکشے کمار کی اہلیہ بنیں —۔
فلم میں مونی راؤ اکشے کمار کی اہلیہ بنیں —۔

’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔

فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم پر مبنی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

فلم میں اکشے کمار نے بنگالی ہاکی کوچ تپن داس کا کردار ادا کیا ہے، جس نے 1948 میں نہ صرف بھارت سرکار بلکہ اس وقت ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی اکٹھا کرکے ہاکی کھیلنے اور برطانیہ کو ہرانے کے لیے جمع کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں