ایپل کے نئے آئی فون ایکس ایس کی پہلی جھلک دیکھیں

31 اگست 2018
— فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک
— فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک

آئی فون ایکس (10)کے بعد اب 12 ستمبر کو ایپل کس نام سے اپنی نئی ڈیوائس کو پیش کرے گی (آئی فون 8 کے بعد 9 سامنے نہیں آئے گا)۔

تو اس کا جواب ایپل کے حوالے سے لیکس کرنے والی سائٹ 9 ٹو 5 میک نے آئی فون ایکس ایس (10s) دیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے

اور اس ویب سائٹ نے ایپل کے نئے آئی فونز کی پہلی تصویر بھی لیک کردی ہے جو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں فونز متوقع طور پر 5.8 انچ اور 6.5 انچ اسکرین کے ہوں گے جنھیں آئی فون ایکس ایس کا نام دیا جائے گا جو کہ کسی حد تک قابل فہم بھی ہے۔

درحقیقت ایپل کے آئی فون کے آگے ایس اس وقت لگایا جاتا ہے جب وہ ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈل سے ملتے جلتے ہوں (جیسے آئی فون ایکس) مگر نئے فیچرز اور ہارڈوئیر کے لحاظ سے بہتر ہوتے ہیں۔

ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے کا اعلان ہوچکا ہے جس میں ایپل واچ سمیت دیگر اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

اور ہاں آئی فون ایکس کے 2 نئے ماڈلز کے ساتھ ایک اسی ڈیزائن کا ایل سی ڈی ڈسپلے والا نسبتاً سستا آئی فون بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند

ایپل کے دعوت نامے سے نئے گولڈ کلر کا اشارہ بھی ملتا ہے اور یہ رنگ آئی فون ایکس ڈیزائن میں پہلی بار متعارف کرایا جائے گا۔

ایپل کے آئی فون ایکس کو یہ کمپنی تیکنیکی طور پر آئی فون 10 پکارتی ہے مگر لوگ اسے عام طور پر ایکس ہی کہتے ہیں اور اب لگتا ہے کہ نئے فونز کو آئی فون ایکسسز کہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں