کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر رواں برس مختلف مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔

مگر اب وہ نئے عزم کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کپل شرما نئے شو کے ساتھ واپسی کے لیے تیار

گزشتہ روز رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کپل شرما ایک بار پھر سونی ٹی وی کے لیے ایک نئے کامیڈی شو کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو دیوالی پر لانچ ہوگا۔

کپل شرما سے قریبی ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’یہ نیا پروجیکٹ کافی دلچسپ ہوگا، لیکن ہم ابھی فیصلہ کررہے ہیں کہ اسے نیا شو ہونا چاہیے یا دی کپل شرما شو کا دوسرا سیزن‘۔

کپل شرما کا جسمانی وزن ٹی وی سے دوری کے بعد بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اور بظاہر صحت بھی ٹھیک نہیں رہی تھی۔

مگر اپنے نئے شو کے لیے انہوں نے خود کو بدلنا شروع کردیا ہے۔

ان کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ ساحل پر جوگنگ کررہے ہیں تاکہ جسمانی طور پر دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں۔

رواں سال جون میں کپل شرما کی جو تصاویر سامنے آئی تھیں، انہوں نے کامیڈین کے مداحوں کو فکرمند کردیا تھا۔

فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

انہوں نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ پہلے کے مقابلے میں کافی موٹے ہوچکے ہیں مگر وہ طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیرئیر میں زوال کے بعد کپل شرما کا حال خراب

خیال رہے کہ کپل شرما اس وقت تک ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کرتے رہے، جب تک ان کے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے ایک پرواز کے دوران لڑائی نہیں ہوگئی۔

جنوری 2017 میں سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ان کا زوال شروع ہوا اور پہلے ان کا شو کپل شرما شو بند ہوا، جس کے بعد انہوں نے خرابی صحت کی بناءپر وقفہ بھی لیا۔

مختلف رپورٹس کے بعد کیرئیر میں آنے والی مشکلات، ڈپریشن، الکحل کی لت اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں