بلال عباس اور اُشنا شاہ کا منفرد ڈرامہ ‘بلا’

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2018

ای میل

ڈرامے کو آغاز رواں ماہ 3 ستمبر سے ہوگا—اسکرین شاٹ
ڈرامے کو آغاز رواں ماہ 3 ستمبر سے ہوگا—اسکرین شاٹ

رنگریزہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بلال عباس خان اور الف اللہ اور انسان سے شائقین کے دلوں میں اتر جانے والی اداکارہ اُشنا شاہ جلد ہی ایک ساتھ چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

بلال عباس خان اور اُشنا شاہ رواں ماہ 3 ستمبر سے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائے ڈیجیٹیل’ پر نشر ہونے والے منفرد ڈرامے ‘بلا’ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اس ڈرامے کو ‘بگ بینگ پروڈکشن ہاؤس’ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرامے کی کہانی ایک خوبصورت لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک پیدائشی بیماری کے باعث تشویش اور خوف کا شکار بھی رہتی ہے۔

ڈرامے میں بلال عباس خان تنویر نامی شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اپنے خاندان کے اہم فرد ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی میں اور بھی کئی دلفریب واقعات شامل ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ پیرزادہ، ساجد حسن، اسد صدیقی اور مہربانو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بشر مومن جیسے مشہور ڈرامے لکھنے والے لکھاری زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے۔