پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے فائنل سے قبل فواد خان کا گانا سامنے آگیا

01 ستمبر 2018
ست رنگی رے کو کمپیوز بھی فواد خان نے کیا ہے—اسکرین شاٹ
ست رنگی رے کو کمپیوز بھی فواد خان نے کیا ہے—اسکرین شاٹ

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے تیسرے سیزن کا فائنل یوں تو 2 ستمبر کو نشر ہوگا، جس کا موسیقی کے شائقین کو بے حد انتظار ہے۔

تاہم اس فائنل سے قبل ہی پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فواد خان کے گانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

ڈان امیجز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی فواد خان کے گانے کی ویڈیو میں انہیں منفرد انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فواد خان پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے فائنل میں ‘ست رنگی رے’ گائے گے۔

ویڈیو میں جہاں فواد خان منفرد انداز میں نظر آ ر ہے ہیں وہیں ان کے ساتھ موسیقاروں کا جذبہ بھی میوزک کے شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے کافی ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس میں فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں انہوں نے اسے خود ہی کمپوز کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے تیسرے سیزن کے فائنل میں اداکارہ میشا شفیع اور شاہی حسن بھی پرفارمنس کرتے نظر آئیں گے، تاہم ان گلوکاروں کے گانے تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ سیزن کون جیتنے جا رہا ہے۔

یہ مقابلہ جو بھی جیتے گا، اس کے ساتھ کمپنی ایک میوزک ایلبم ریلیز کرنے کا معاہدہ کرنے سمیت ملک بھر میں اس کے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کرے گی۔

علاوہ ازیں جیتنے والے کو 50 لاکھ روپے نقد رقم بھی ادا کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں