مائیکرو سافٹ کا اسکائپ کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

02 ستمبر 2018
اسکائپ کا نیا ڈیسک ٹاپ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
اسکائپ کا نیا ڈیسک ٹاپ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعدد بار ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ کو ری ڈیزائن کیا جاچکا ہے اور اب ایک بار پھر ایسا کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسکائپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرکے اسنیپ چیٹ جیسے اسٹوری فیچر ہائی لائٹ کو شامل کیا گیا تھا۔

مگر اب کمپنی نے اس فیچر کو اسکائپ سے نکال کر اس ایپ کو ایک بار پھر آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : اسکائپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ مکمل طور پر ری ڈیزائن

اسکائپ کے ڈائریکٹر آف ڈیزائن پیٹر سکلمین کے مطابق صارفین کی اکثریت کے لیے کالنگ مشکل اور ہائی لائٹس کا استعمال سمجھ سے بالاتر تھا، تو ہمارے لیے ایک قدم پیچھے آکر اپلیکشن کو آسان بنانا ضروری تھا۔

نیا موبائل ڈیزائن — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
نیا موبائل ڈیزائن — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اب اسکائپ کے ڈیزائن میں اس بات پر توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں یعنی کالنگ، ویڈیو کاللز اور میسجنگ۔

کمپنی کی جانب سے ایسے فیچرز کو نکال دیا جائے گا جو کہ کوئی استعمال نہیں کرتا جبکہ یوزر انٹرفیس کو سادہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ڈیسک ٹاپ پر چیٹس، کالز، کانٹیکٹس اور نوٹیفکیشنز کو بائیں جانب ٹاپ پر منتقل کردیا جائے گا تاکہ نیوی گیشن کو مرکزی حیثیت دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر صارفین کے لیے دستیاب

کمپنی کے مطابق ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کے فیڈ بیک کو سنتے ہیں اور اسکائپ کو اس کے مطابق ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ سال اسکائپ کو مکمل ری ڈیزائن صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا تھا اور اب جاکر کمپنی اسنیپ چیٹ جیسی تبدیلیوں کو ختم کررہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں