کراچی پولیس نے پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت ڈکیتی و اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

تیموریہ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں اویس عرف شاہ صاحب اور عابد عرف نانا کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی پراسرار ہلاکت

دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں 2011 سے 2015 کے دوران 5 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہوتے تھے۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے 654 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ

ملزمان اپنی گزر بسر اور خرچ کے لیے ڈکیتیاں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث تھے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے بیان کی مدد سے ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں