سندھ حکومت نے 3 ستمبر کو عام تعطیل دیئے جانے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل (3 ستمبر) کی تعطل کا اعلان نہیں کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سندھ حکومت کے ماتحت چلنے والے ادارے کل بروز پیر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں ایسی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ صوبائی حکومت نے 3 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی افواہیں گردش کررہی تھیں، جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ 3 ستمبر کے لیے عام تعطیل کا اعلان عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایسی خبریں بھی گردش کررہی تھی کہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے باعث 3 ستمبر کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے تمام ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے تاہم اس خبر کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں