’بیان‘ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح

03 ستمبر 2018
بیان بینڈ نے شو پر سب کا دل جیت لیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بیان بینڈ نے شو پر سب کا دل جیت لیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کا میوزیکل شو 'پیپسی بیٹل آف دی بینڈز' کا سیزن 3 اختتام پذیر ہوگیا، جس میں بینڈ ’بیان‘ نے شو کا فنالے جیت لیا جبکہ ’ضرب‘ بینڈ دوسری پوزیشن پر رہا۔

اس شو کے دوران بیان بینڈ 3 مرتبہ ڈینجر زون میں بھی گیا، جبکہ کئی مرتبہ اس بینڈ کی بہترین پرفارمنس اسے ججز کی نظر میں سب سے اوپر کے آئی۔

فائنل میں پہنچنے کے لیے بینڈ بیان نے 7ویں قسط میں ’بازار‘ اور ’پانی اور مٹی‘ جیسے گانے گا کر سب کا دل جیتا۔

'بیان' کی لگاتار شاندار پرفارمنسز نے شو کے تمام ججز کو بھی خوب متاثر کیا۔

دوسری جانب ’ضرب‘ بینڈ اس شو کے دوران صرف ایک مرتبہ ڈینجر زون میں آئے۔ انہوں نے اس شو پر اپنے سفر کے دوران سب کی خوب داد وصول کی، بینڈ نے شو کے دوران قوالی راک گانوں کا انداز بھی اپنایا۔

فائنل جیتنے پر بیان بیںڈ کو 50 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا۔

فائنل کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر بھی بیان کے شو کو جیتنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

بہت سے صارفین نے بینڈ کو جیت کی مبارکباد بھی دی۔

کئی افراد کی خواہش تھی کہ بیان ہی اس شو کا فاتح ہو۔

ان کی والدہ نے بیان کے شو جیتنے کے موقع پر اپنے گھر میں بریانی بھی بنالی۔

فنالے میں شو کے ججز فواد خان، میشا شفیع اور اسٹرنگز نے بھی پرفارم کیا۔

فواد خان نے سترنگی گانے پر پرفارم کیا۔

میشا شفیع نے ’میں‘ نامی گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔

جبکہ اسٹرنگز نے اپنے پرانے گانے ’زندہ‘ کو نئے انداز سے پیش کرکے دل جیت لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپسی بیٹل آف دی بینڈز ’کشمیر‘ بینڈ نے جیتا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں