بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے وزیراعظم کےانتخاب کے بعد صدارتی انتخاب کے لیے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے صدارتی امیدوار عارف علوی سے ہونے والی ملاقات میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

تحریک انصاف کے وفد میں عارف علوی کے علاوہ جہانگیر ترین ، پرویز خٹک اور عامر ڈوگر شامل تھے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کو حتمی شکل دینے کے لیے آج عشایے کا بھی اہتمام کیا جس میں اتحادی پارلیمانی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں