ونیسا مارکیج نے 1992 میں اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: ورائٹی
ونیسا مارکیج نے 1992 میں اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: ورائٹی

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اگرچہ کھلونا بندوقوں اور اسلحوں پر پابندی عائد ہے، تاہم غیر قانونی طور پر ان کی خرید و فروخت جاری ہے۔

کھلونا اسلحہ کے استعمال کا نقصان جہاں بچوں پر کئی منفی اثرات مرتب کرتا ہے، وہیں اس کے اور بھی کوئی خطرناک نتائج نکلتے ہیں۔

امریکا میں بھی ایک معروف اداکارہ کو کھلونا بندوق کا استعمال مہنگا پڑ گیا اور وہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں۔

جی ہاں، امریکی ٹی وی کی معروف اداکارہ ونیسا مارکیج کو پولیس نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، جب انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کھلونا بندوق سے ڈرانے کی کوشش کی۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘ورائٹی’ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواحی شہر جنوبی پسادینا میں اداکارہ کی مدد کو پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ہی اداکارہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اور ڈاکٹرز کی ٹیم اداکارہ کے مالک مکان کی شکایت کے بعد اداکارہ کی مدد کے لیے ان کے گھر پہنچی تھیں، تاہم اداکارہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کھلونا بندوق سے ڈرا کر معاملے کو مزید بگاڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ذہنی مریض تھیں اور پولیس کے ساتھ آنے والے ایک ڈاکٹر نے ان کے ساتھ بات بھی کی، تاہم اداکارہ کی حالت اچانک خراب ہوگئی اور انہوں نے حقیقی بندوق کی طرح دکھائی دینے والی بندوق سے اہلکاروں کو ڈرایا اور انہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لیے ونیسا مارکیج پر گولیاں چلائیں، جس سے وہ ہلاک ہوگئیں۔

اداکارہ ڈپریشن سمیت دیگر مسائل کا شکار تھیں—فوٹو: بائیوگرافی
اداکارہ ڈپریشن سمیت دیگر مسائل کا شکار تھیں—فوٹو: بائیوگرافی

نشریاتی ادارے نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ واقعے کے بعد جنوبی پسادینا کے محکمہ پولیس اور لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جرنل کے دفاتر نے الگ الگ تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لیے ہی گولیاں چلائیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ونیسا مارکیج نے 1992 میں امریکی ڈرامے ‘سین فیلڈ’ سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے ایک درجن سے کم ڈرامہ سیریلز میں اہم کردار ادا کیے۔

ونیسا مارکیج آخری مرتبہ 18 سال قبل سن 2000 میں ریلز ہونے والی معروف فلم ‘انڈر سسپیشن’ میں کام کیا تھا، وہ فلم میں بطور گلوکارہ نظر آئی تھیں۔

وہ گزشتہ ایک دہائی سے دماغی بیماریوں اور حد سے زیادہ خریداری کیے جانے جیسے مسائل اور بیماریوں کا شکار تھیں۔

وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں، ان کی ذہنی حالت کچھ دنوں سے زیادہ خراب تھی، جس وجہ سے مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ انہیں امداد دینے کی غرض سے آئی تھی، تاہم انہوں نے لاشعوری طور پر پولیس کو حقیقی بندوق جیسی دکھائی دینی والی اسلحہ بندوق سے انہیں ڈرایا، جس پر انہوں نے اداکارہ پر فائرنگ کردی۔

اداکارہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھیں—فوٹو: ساؤتھ پسادینا ڈاٹ کام
اداکارہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھیں—فوٹو: ساؤتھ پسادینا ڈاٹ کام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں