پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر جس چیز کا فیصلہ کر لیتے ہیں اسے پورا کر کے ہی چھوڑتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پر جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ان کی اہلیہ نے کہا کہ عارف علوی نے ہمیشہ بچوں کا بہت خیال رکھا اور انہیں بھرپور وقت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو اعتماد دینے اور ان کی تربیت کے لیے ہم دونوں ہمیشہ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے جاتے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں