پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صدارتی امیدوار اعتراز احسن نے کہا ہے کہ جیت اور ہار معنیٰ نہیں، جو جیتے گا اسے مبارک باد دیں گے۔

صدارتی انتخاب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے صدر کا انتخاب ہونے جارہا ہے، جو خوش آئند عمل ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ خوش اسلوبی سے ووٹنگ کے ذریعے انتخابی عمل شفاف ہورہا ہے اور اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی متنازع بات نہیں کروں گا، آج خوش خبری ملے گی کہ پاکستان کے نئے صدر کا انتخاب ہوگیا، میرے لیے جیت اور ہار معنیٰ نہیں اور جس کی جیت ہوگی، اسے مبارک باد دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں