وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کے کنٹریکٹ ختم کردیے گئے۔

عمران خان نے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن اور اس کے 5 اراکین کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

وزیر اعظم عمران خان نے معائنہ کمیشن کے جن اراکین کو ہٹایا گیا ان میں چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن محمد پرویز راٹھور بھی شامل ہیں۔

کمیشن کے اراکین میں چوہدری کبیر احمد خان، کیپٹن (ر) عدنان آفتاب، لیفٹننٹ کرنل (ر) محمد انور عباسی، راؤ محمد اقبال خان اور لیفٹننٹ کرنل (ر) مسرت نعیم شامل ہیں۔

بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ ختم کرنے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

علاوہ ازیں پولیس سروس کے محمد وقار عباسی کی خدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں