تھریسامے نے ڈانس کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلی—فوٹو: ڈیلی مرر
تھریسامے نے ڈانس کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلی—فوٹو: ڈیلی مرر

مئی 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ریاض میں سعودی عرب کا روایتی رقص کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2017 میں دارالحکومت ریاض کے مربع پیلس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ وہاں کے روایتی رقص ‘العرضہ’ میں حصہ لیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تلوار ہاتھ میں پکڑ کر سعودی عرب کے قومی رقص ’العرضہ‘ پر پرفارمنس کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

تاہم اب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے پہلے افریقی دورے کے دوران کی جانے والی رقص کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں اور ساتھ ہی لوگوں نے ڈانس سے لگاؤ رکھنے والے افراد کو یہ رقص سیکھنے کی ترغیب بھی دینا شروع کردی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں تھریسامے کی جانب سے جنوبی افریقہ اور کینیا کے دوے کے دوران رقص کیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے تفریح کا باعث بھی بن گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تھریسامے کی جانب کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کی گئی ڈانس اور جنوبی افریقہ میں ایک اسکول کے دوران کے دوران کیا گیا رقص دونوں ہی لوگوں کی تفریح کا باعث بنے۔

تھریسامے نے کینیا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھی رقص کیا—اسکرین شاٹ
تھریسامے نے کینیا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھی رقص کیا—اسکرین شاٹ

حالت یہاں تک پہنچ گئی کہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی ایک چھوٹا سے ہوٹل چلانے والی خاتون نے تھریسامے کی جانب سے روایتی افریقی رقص کی ویڈیوز ایک فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیں اور لوگوں کو مشورے دینا شروع کیے کہ وہ کس طرح گھر بیٹھے ‘تھریسامے’ رقص کر سکتے ہیں۔

خاتون کی جانب سے تھریسامے کے رقص کی اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کو 5 ہزار سے زائد افراد لائیک کر چکے ہیں، جب کہ متعدد نے ان ویڈیوز پر کمنٹس کرکے تفریح حاصل کی۔

لوگوں نے جہاں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو روایتی افریقی ڈانس کے صحیح طریقے بتائے، وہیں لوگوں نے دیگر لوگوں کو بھی ‘تھریسامے’ رقص کے درست طریقے بتائے۔

تھریسامے نے اسکول کے بچوں کے ساتھ بھی ڈانس کیا—اسکرین شاٹ
تھریسامے نے اسکول کے بچوں کے ساتھ بھی ڈانس کیا—اسکرین شاٹ

تھریسامے کے رقص کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے کچھ افراد نے ان ویڈیوز کے لیے نہ صرف فیس بک بلکہ ٹوئٹر پر بھی خصوصی اکاؤنٹس بنائے اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کردیا۔

علاوہ ازیں تھریسامے کے رقص کی ویڈیوز کو دیگر افراد نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تفریح حاصل کی۔

خیال رہے کہ تھریسامے نے وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار گزشتہ ماہ 27 سے 30 تک تین روزہ دورا کیا۔

وہ گزشتہ 5 سال میں افریقا کا دورہ کرنے والی بھی پہلی برطانوی وزیر اعظم تھیں۔

تھریسامے نے جنوبی افریقہ، نائیجریا اور کینیا سمیت دیگر ممالک کا دورہ کیا۔

تھریسامے کینیا کا 30 سال بعد دورہ کرنے والی پہلی وزیر اعظم بھی تھی، دورے کے دوران خاتون وزیراعظم نے افریقی ممالک میں خطیر سرمایہ کاری سمیت کئی کاروباری منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں