سسر کے دیوالیہ ہونے کے بعد پریانکا کی شادی مؤخر؟

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2018
شادی کے حوالے سے جوڑے نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—اسکرین شاٹ
شادی کے حوالے سے جوڑے نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو طویل چہ مگوئیوں کے بعد امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں منگنی کرلی تھی۔

ان کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اداکارہ رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اطلاعات تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کسی وقت بھی شادی کرلیں گے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے سسر مالی مشکلات کی وجہ سے ‘دیوالیہ’ ہوگئے ہیں، جس وجہ سے ممکنہ طور پر اداکارہ کی شادی کچھ وقت کے لیے مؤخر کی جائے گی۔

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس کے والد کو اپنے کاروبار میں مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس وجہ سے انہیں بینک کرپٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

پریانکا نے 18 اگست کو امریکی گلوکار سے منگنی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا نے 18 اگست کو امریکی گلوکار سے منگنی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق دیوالیہ ہونے اور مالی مشکلات کے باعث اگرچہ نک جونس کے خاندان نے اپنا پرانا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو نک جونس اور ان کے بڑے بھائی اپنے والد کو قرض دے کر انہیں مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افواہیں ختم، پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے منگنی کرلی

رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی دوست کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے قریبی دوست کے مطابق نک جونس کے والد کے ‘دیوالیہ’ ہونے سے ان کی شادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگر جوڑا شادی کرنا چاہے تو اس میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نک جونس کے والد کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان نے اپنا پرانا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، تاہم دوسری صورت میں پریانکا چوپڑا کے منگیتر اور ہونے والے بڑے دیور والد کی مالی مدد کریں گے۔

علاہ ازیں رپورٹ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ جوڑا لاس اینجلس میں اپنے الگ گھر خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: منگنی تو کرلی، پریانکا شادی کب کریں گی؟

ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس مشترکہ خاندان کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہا ہیں، اس لیے فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جوڑے نے شادی سے قبل ہی لاس اینجلس میں اپنا گھر خریدنے کی تیاریاں کرلیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ہونے والے سسر کے ‘دیوالیہ’ ہونے کے بعد پریانکا چوپڑا کی شادی کب تک ہوگی؟

منگنی کے موقع پر دونوں خاندان کےا فراد کی کھینچی گئی تصویر—فوٹو: پنک ولا
منگنی کے موقع پر دونوں خاندان کےا فراد کی کھینچی گئی تصویر—فوٹو: پنک ولا

تبصرے (0) بند ہیں