یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور اداکارہ رانی مکھرجی ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں لیکن کون جانتا تھا کہ اداکارہ رانی مکھرجی شاہ رخ اور سلمان خان کے بچوں کی آپس میں شادی کرانے کی بھی خواہش مند ہیں؟

اس خواہش کا اظہار رانی مکھرجی نے خود میڈیا کے ساتھ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رانی مکھرجی اور شاہ رخ خان ایک ساتھ سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ کے فنالے کا حصہ بنے جس کی قسط 9 ستمبر کو سونی ٹی وی پر نشر ہوگی۔

وائرل ہوئی ویڈیو میں رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ’میرے کرن ارجن آگئے‘۔

شاہ رخ خان نے شو پر یہ بھی بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا 5 سالہ ابرام سلمان خان جیسا ہے۔

انہوں نے کہا وہ پہلے اپنے ماں باپ کو ’آئی لو یو‘ بولتا ہے، جس کے بعد ساری لڑکیوں کو ’آئی لو یو ٹو‘ بولتا نظر آتا ہے۔

جس پر رانی مکھرجی نے کہا کہ ’سلمان میری دعا ہے کہ آپ کے ہاں ایک بیٹی ہو، جس کے بعد اس کا رشتہ ابرام سے جڑ جائے‘۔

جس پر شاہ رخ نے رانی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’اس کا نام رانی مکھرجی کے بجائے شادی مکھرجی ہونا چاہئے‘۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ خان سلمان خان کو لڑکیوں کے ساتھ اچھی طرح برتاؤ کرنا سکھاتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور رانی مکھرجی ایک ساتھ بہت سی کامیاب فلموں کا حصہ بن چکے ہیں، ان میں کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہر دل جو پیار کرے گا شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں