یومِ فضائیہ: شاہینوں کیلئے قوم کا خراجِ عقیدت

07 ستمبر 2018

پاک وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو یومِ فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ملک کے مختلف شہروں میں 7 ستمبر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ہر سال 7 ستمبر کو ملک وقوم کے لیے قربانیاں دینے والے فضائیہ کے جوانوں کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 طیاروں کو گرا کر تاریخ رقم کی تھی۔

نور خان ایئر بیس پر لوگوں کی بڑی تعداد یومِ فضائیہ کے موقع پر موجود ہے — فوٹو: آن لائن

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان  یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے — فوٹو: اے پی پی

ترکی میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: آن لائن

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستانی بچے فوجی سازوسامان کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں — فوٹو : آن لائن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات کا ایک منظر — فوٹو : اے پی پی

فوجی ہتھیاروں میں بچوں کی دلچسپی کا ایک منظر — فوٹو : آن لائن

چین میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں بھی یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد ہوا، جس میں چینی حکام نے بھی شرکت کی — فوٹو : اے پی پی

نور خان ایئر بیس میں فوجی  ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا — فوٹو : آن لائن

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتکار یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو : اے پی پی

یومِ فضائیہ کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے — فوٹو: آن لائن