کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بہترین فلم کونسی ہے؟

کم از کم انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس المعروف آئی ایم بی ڈی کی ریٹنگ سے ایک نام ضرور سامنے آتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ویب سائٹ واﺅچرکلاﺅڈ نے آئی ایم بی ڈی کی مدد سے دنیا بھر میں ممالک کی بہترین ریٹنگ والی فلموں کی فہرست مرتب کی ہے (اس فہرست میں لگ بھگ سب ملک شامل ہیں البتہ شمالی کوریا نہیں، کیونکہ وہاں فلمی صنعت نہ ہونے کے برابر ہے)۔

فوٹو بشکریہ واؤچر کلاؤڈ
فوٹو بشکریہ واؤچر کلاؤڈ

اس فہرست میں ان فلموں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ یا تو اسی ملک میں بنی، یا عکسبندی ہوئی یا اس کا کسی وجہ سے اس فلم سے تعلق بنتا ہے۔

مزید پڑھیں : 2017 کی بہترین پاکستانی فلمیں

اور اس فہرست سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں ڈراما فلمیں سب سے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ 39 ممالک میں اسی زمرے کی فلمیں ٹاپ ریٹڈ ہیں۔

اس کے بعد کامیڈی دوسرے نمبر پر ہیں اور پھر ایڈونچر، کرائم، بائیوگرافی، ایکشن اور اینیمیشن کا نمبر آتا ہے۔

امریکا میں جو فلم سب سے زیادہ ریٹنگ رکھتی ہے وہ آئی ایم بی ڈی میں بھی مجموعی طور پر سب سے بہترین فلم کی حیثیت رکھتی ہے، یہ فلم 1994 کی دی شاشنک ریڈیمپشن ہے۔

اسی طرح ہولی وڈ کی چند دیگر فلمیں جیسے کاسینو رائل بہاماس کی ٹاپ ریٹڈ فلم ہے، دی ڈارک نائٹ برطانیہ کی بہترین فلم ہے۔

ایک فلم فائٹ کلب بنی تو امریکا میں مگر اسے جرمنی کی ٹاپ ریٹڈ فلم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حسین شاہ کی داستان بیک وقت المیہ اور متاثر کن

جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو اس فہرست کے مطابق جو فلم سب سے زیادہ بہترین یا ٹاپ ریٹنگ رکھتی ہے وہ 2015 میں ریلیز کی جانے والی 'شاہ' ہے، جسے 8.6 ریٹنگ حاصل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں