عراق میں پُر تشدد مظاہرے

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2018

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، عوام حکومتی اقدامات اور بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

مظاہروں کے پیش نظر حکام نے بصرہ میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

صوبے کی بڑی بندرگاہ کو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 3 افراد پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے تھے، تاہم جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے شہر میں نافذ کرفیو کے باوجود شاہراہوں پر توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا  — فوٹو: اے ایف پی

مقامی افراد نے ان مظاہروں کا الزام ایرانی حمایت یافتہ سیاسی جماعتوں پر لگایا جبکہ کچھ نے ان مظاہروں کا ذمہ دار شہر میں فرسودہ حکومتی خدمات کو قرار دیا  — فوٹو: اے پی

حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کچھ مشتعل افراد بصرہ میں ایرانی قونصل خانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ شروع کردی، جبکہ کچھ دیر بعد اسے آگ لگادی  — فوٹو: اے ایف پی

عراقی وزیرِاعظم حیدر العابدی نے مشتعل مظاہروں کی تحقیقات کا حکم دیا جس میں مذہبی منافرت کے شواہد نہیں ملے  — فوٹو: اے پی

عراقی شہر بصرہ اور ملک کے جنوب میں آئل سے مالامال علاقوں کے رہائشی رواں برس جولائی سے بڑھی ہوئی بیروزگاری، فرسودہ پبلک سروس اور کرپشن کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں میں مصروف تھے   — فوٹو: اے پی

جن میں 3 افراد پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے تھے تاہم جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے  — فوٹو:اے ایف پی

جن میں کچھ روز قبل ہی مزید شدت دیکھنے میں آئی  — فوٹو: اے پی

پولیس اور مظاہرین کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے   — فوٹو: اے پی

بصرہ میں ایرانی قونصل خانے کے باہر مظاہرین نے ’ایران باہر نکل جاؤ‘ کے نعرے لگائے جس کے بعد انہوں نے قونصل خانے پر حملہ کردیا اور ایرانی پرچم بھی نذرآتش کردیا  — فوٹو: اے پی

شہر بھر میں مظاہرین نے عسکری گروہ آسیب اہل الحق کے دفاتر پر حملے کیے تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز نے ان پر فائرنگ کی  — فوٹو: اے پی