کیا گھر میں مچھر، لال بیگ، مکھیاں یا دیگر کیڑے پریشان کرتے ہیں؟

تو کیمیکل والے اسپرے اور دیگر مہنگے طریقہ کار اپنانے سے پہلے ایک قدرتی حل اپنالیں جو کہ آپ کے کچن میں ہی موجود ہے اور وہ ہے پودینہ۔

جی ہاں کیڑوں کو پودینے سے نفرت ہے اور پودینے کی مدد سے ان کو گھر سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اگر گھر میں مکڑیاں، چیونٹیاں، مچھر یا دیگر کیڑے موجود ہیں تو پودینے کے تیل کو آزمائیں۔

اس تیل کی مہک چوہوں کو بھی گھر سے دور رکھے گی۔

اس مقصد کے لیے پودینے کا خالص تیل خرید کرلائیں اور روئی پر اس کی کچھ مقدار کو ٹپکا کر ایسے حصوں میں رکھ دیں جہاں کیڑے اکثر نظر آتے ہوں۔

اس تیل کی مہک ان حصوں سے کیڑوں کو دور بھگا دے گی۔

اسی طرح پودینے کے تیل کے چند قطروں کو کچھ مقدار میں گرم پانی میں مکس کریں اور اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔

فی اونس پانی میں 5 سے 10 قطرے تیل کے ملانے ہوں گے اور اس مکسچر کو صوفوں، پردوں اور ایسے حصوں پر چھڑک دیں جہاں تک ہاتھ کی رسائی مشکل ہو۔

اس مکسچر کو فریج میں رکھیں تاکہ اس کی مہک دیر تک باقی رہ سکتے۔

اگر باہر گھومنے جانا ہے اور مچھروں کے حملے کا ڈر ہے تو اس مکسچر کو جلد کے کھلے حصے پر بھی لگایا جاسکتا ہے تاہم حساس جلد والے افراد کو اس سے خارش کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Sep 10, 2018 07:17pm
مجھے لال بیگ سے بہت ڈر لگتا ہے۔