ایشوریا رائے، بپاشا باسو اور ‘وہ کون تھی’

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2018
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں کو کاسٹ کیا جائے گا—فوٹو: پنٹ ریسٹ
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں کو کاسٹ کیا جائے گا—فوٹو: پنٹ ریسٹ

حال ہی میں میوزیکل کامیڈی فلم ‘فنے خان’ میں جلوے دکھانے والی 44 سالہ ایشوریا رائے کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ آنے والی فلم میں شاطر حسینہ نہیں بنیں گی۔

اطلاعات تھیں کہ ایشوریا رائے پروڈیوسر پریرنا اروڑا کی فلم ‘وہ کون تھی’ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

یہ فلم 1964 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ‘وہ کون تھی’ کا ریمیک ہے، اس فلم میں اداکارہ سادھنا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اطلاعات تھیں کہ ایشوریا رائے کو سادھنا کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جانا تھا، جس کی تصدیق خود اداکارہ نے بھی کی تھی کہ انہیں اس کردار کی پیش کش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم میں ایشوریا رائے کو ذہنی بیماری میں مبتلا ایک خاتون کا کردار ادا کرنا تھا، تاہم فلم میں ایک اور اداکارہ کا اہم کردار بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رات اور دن‘ ایشوریا رائے اور ’وہ کون تھی‘

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے کی جگہ بپاشا باسو کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بپاشا نے ہارر فلموں سے ہی شہرت حاصل کی—فوٹو: پنٹ ریسٹ
بپاشا نے ہارر فلموں سے ہی شہرت حاصل کی—فوٹو: پنٹ ریسٹ

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسر پریرنا اروڑا نے فلم میں ایشوریا رائے کی جگہ بپاشا باسو کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس فلم میں مرکزی کردار پریرنا اروڑا کے شوہر فلم پروڈیوسر ارجن این کپور ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن این کپور کی بطور اداکار یہ پہلی فلم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کیے جانے کا امکان ہے، تاہم شوٹنگ سے قبل فلم کی مرکزی کاسٹ کے اعلان کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ایشوریا نے بہت کم ہارر کردار ادا کیے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ایشوریا نے بہت کم ہارر کردار ادا کیے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگر اس فلم میں 44 سالہ ایشوریا رائے کی جگہ 39 سالہ بپاشا باسو کو کاسٹ کیا گیا تو وہ ان کی گزشتہ 3 سال میں پہلی فلم ہوگی۔

بپاشا باسو کی آخری فلم ‘الون’ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ نظر آئیں تھی۔

اطلاعات ہیں کہ بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور رومانٹک تھرلر فلم ‘عادت’ کو بھی جوائن کیا ہے، جس کی شوٹنگ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

بپاشا باسو اس سے قبل بھی متعدد رومانٹک ہارر اور تھرلر فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں۔

دونوں اداکارائیں پہلے دھوم میں بھی کام کرچکی ہیں—فوٹو: پنٹ ریسٹ
دونوں اداکارائیں پہلے دھوم میں بھی کام کرچکی ہیں—فوٹو: پنٹ ریسٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں