بھارت میں ملک گیر احتجاج

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2018

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ملگ گیر پرتشدد مظاہرے جاری ہے، جس کے باعث جلاؤ گھیراؤ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی تعطل پیدا کیا اور ٹائر جلا کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ روپے کی قدر گزشتہ 70 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

احتجاج میں جلاؤ گھیراؤ کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے — فوٹو: اے ایف پی

پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر معاملات پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت میں’بھارت بند‘ تحریک جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی

احتجاج کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی تعطل پیدا کیا اور ٹائر جلا کر حکومت مخالف نعرے بازی کی — فوٹو: اے ایف پی

راہول گاندھی کے ساتھ ساتھ بڑے اپوزیشن رہنما شرد پوار، ایم کے اسٹیلن اور بائیں بازوں کے رہنما بھی بھارت بند تحریک میں شریک ہیں — فوٹو: اے پی

جبکہ ممتا بنرجی کی ترمنول کانگریس نے اس معاملے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

بھارت بند تحریک میں کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں، تاہم دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) نے اس احتجاجی تحریک میں شرکت سے انکار کیا — فوٹو: اے ایف پی

ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا — فوٹو: اے پی

اس تحریک کی قیادت کرنے والے راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ہمراہ دہلی کے رام لیلہ گراؤنڈ کا دورہ کیا — فوٹو: اے پی

اس موقع پر اپنے خطاب میں کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ’نریندر مودی کی حکومت نے بہت سارے ایسے کام کیے جو عوام کے مفاد میں نہیں تھے، لہٰذا اس حکومت کی تبدیلی کا وقت قریب آگیا ہے‘ — فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اکثر یہ کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے جو کام 4 سال میں کیا ہے وہ 70 برس میں نہیں ہوا یہ اصل میں درست ہے — فوٹو: اے پی

کیونکہ ان کے دور میں ’نفرت پھیلائی جارہی ہے، ایک بھارتی کو دوسرے سے لڑایا جارہا ہے اور ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے‘ — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما روی شنکر کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ’ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں محدود پیداوار ہے، لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے‘ — فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں حکومت ملوث نہیں اور بی جے پی کو یقین ہے کہ کچھ وقت کی پریشانی کے باوجود بھارت کے عوام اس احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے — فوٹو: اے پی