محبت میٹھی یا ’جلیبی’

10 ستمبر 2018
فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی—اسکرین شاٹ
فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی—اسکرین شاٹ

ویسے تو محبت کی مٹھاس کا ذائقہ ہی الگ ہے، تاہم برصغیر میں ‘جلیبی’ کی مٹھاس کا ذائقہ بھی کسی سے کم نہیں۔

اگر بات محبت اور ’جلیبی’ کی مٹھاس میں فرق کی ہو تو دونوں کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔

تاہم آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم میں لوگوں کو نہ صرف محبت کی مٹھاس بلکہ جدائی کی کڑواہٹ کا بھی ‘جلیبی’ سے امتزاج نظر آئے گا۔

پروڈیوسر مکیش بھٹ کی آنے والی فلم ’جلیبی’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس نے آتے ہی شائقین کو متاثر کردیا۔

‘سونالی کیبل، بینک چور اور ہاف گرل فرینڈ’ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریا چکربورتی اور نئے اداکار ورون مترا کی فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازا ہوتا ہے کہ فلم رومانوی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب جائے گی۔

ریا چکربورتی کی یہ پانچویں ہندی فلم ہے—اسکرین شاٹ
ریا چکربورتی کی یہ پانچویں ہندی فلم ہے—اسکرین شاٹ

تین منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر میں ریا چکربورتی اور ورون مترا کو ایک دوسرے سیاح اور گائیڈڈ کے طور پر ملتے، بعد ازاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے، پھر شادی کرتے اور آخر میں ایک عام بات پر الگ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ریا چکربورتی کو ورون مترا سے پیار ہوجاتا ہے اور خود ہی ان شادی کرتی ہیں، تاہم ایک جگہ قید ہونے، اچھی انٹرنیٹ سہولیات نہ ملنے سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے انہیں گھر چھوڑ کر باہر چلنے کا کہتی ہے، جس پر وہ منع کرتے ہیں اور دونوں میں جدائی ہوجاتی ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بعد ازاں ایک دوسرے کو ملتے بھی ہیں اور ایک دوسرے کو دھوکا دینے اور سچی محبت نہ کرنے کی شکایتیں بھی دیتے ہیں۔

فلم کو 12 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو 12 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں ورون مترا کو دوسری لڑکی کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے، تاہم ٹریلر سے فلم کی پوری کہانی سمجھنا مشکل نہیں۔

فلم کے ٹریلر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے پس منظر میں ارجیت سنگھ کے رومانوی گانے کے بول سنائی دیتے رہتے ہیں۔

’جلیبی’ کی ہدایات پشدیپ بھردواج دیں گے اور فلم کی کاسٹ میں دیگر نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کو رواں برس 12 اکتوبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں