’نمستے انگلینڈ‘ اور عاطف اسلم کی شاندار آواز

11 ستمبر 2018
فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا، اور ان اس کا پہلا گانا بھی سامنے آگیا، جسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

’تیرے لیے‘ نامی اس گانے میں ارجن اور پرینیتی کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا، تاہم اس گانے میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اس کی گلوکاری ہی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو چھوڑ کر شہر سے پیار کرنے والی بیوی کی کہانی ‘نمستے انگلینڈ’

عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی بولی وڈ فلموں میں کئی شاندار گانے گائے ہیں، جبکہ یہ ایک اور گان ان کی شاندار لسٹ کا حصہ بن گیا۔

اس گانے کو جاوید اختر نے تحریر کیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار وپول امرتلال کا کہنا تھا کہ اس گانے میں جاوید اختر اور عاطف اسلم دونوں نے ہی شاندار کام کیا۔

خیال رہے کہ اس فلم میں ارجن کپور نے پرم نامی پنجابی لڑکے کا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ’نمستے انگلینڈ‘ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز

جبکہ پرینیتی جسمیت بنی ہیں۔

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے علاوہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اس فلم کے لیے ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے، جسے جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں