لاہور ہائی کورٹ نے مخنث افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ فیصلہ ایڈووکیٹ اشتیاق احمد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کے بعد سنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے پہلے مخنث کالج سے پہلے بیچ نے تعلیم مکمل کرلی

عدالت نے کیس میں فریقین پنجاب حکومت اور صوبائی سیکریٹری صحت کو نوٹس جاری کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخنث افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے علیحدہ وارڈز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار مخنث کی بچے کو بریسٹ فیڈنگ

دونوں محکموں سے عدالت نے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں مخنث بیمار افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں ان کے لیے علیحدہ کمروں کی درخواست کی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں