بھارت کے شہر بنگلور کے علاقے ہل میں 25 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر کو مبینہ طور پر سابقہ محبوبہ کو اپنی رہائش گاہ پر چاقو دکھا کر ریپ کا نشانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہل پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کو اس کے نام کا پارسل موصول ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرکے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا تھا جہاں اس نے خاتون کو دھمکا کر ریپ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گروگرام سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 2017 میں بنگلور کے آئی ٹی کمپنی میں ملازمت حاصل کی تھی جہاں کیرالا سے تعلق رکھنے والے ملزم بالا بھی ملازمت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: ریپ کے شکار بچے

انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد میں دوستی کا آغاز اس ہی کمپنی سے ہوا اور وہ دونوں ساتھ رہنے لگے تھے۔

بعد ازاں دونوں نے کمپنی چھوڑ کر دوسرری کمپنی میں ملازمت حاصل کی اور علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پولیس افسر نے لڑکی کا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ’خاتون نے علیحدہ رہاش اپنا لی تھی تاہم بالا اور وہ اس کے بعد بھی دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: چلتی کار میں خاتون کا ریپ

ان کا کہنا تھا کہ بالا نے جمعے کے روز خاتون کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ان کے نام کا پارسل ملنے کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ اسے آکر لے جائے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے بالا کی رہائش گاہ پہنچنے پر اسے معلوم ہوا کہ ملزم نے اس سے جھوٹ بولا تھا جس پر اس نے اسے واپس چھوڑنے کا کہا تاہم بالا نے کچھ دیر ٹھہرنے کی ضد کی اور بعد ازاں کمرے میں لے جاکر چاقو دکھاتے ہوئے شور مچانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی جانب سے ہل تھانے میں اتوار کے روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں