اساتذہ کا تعلق یوں توصرف درس و تدریس سے ہی ہوتا ہے لیکن اگر کوئی اسکول ٹیچر عالمی مقابلہ جیت جائے اور وہ بھی بکنی کا مقابلہ تو یہ حیران کن ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ، لیانا بارتولو کو حال ہی میں یورپین بکنی مقابلے کا فتح قرار دیا گیا ہے۔

مالٹا سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اسکول ٹیچر نے حال ہی میں جرمنی میں منعقد ہونے والے یورپین بکنی مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

فوٹو : انسٹاگرام—
فوٹو : انسٹاگرام—

مذکورہ مقابلے میں ان کے مد مقابل 40 خواتین تھیں، لیانا بارتولو نے دعویٰ کیا کہ جب ان کی جیت کا اعلان ہوا تو وہ دنگ رہ گئیں تھیں۔

یورپین بکنی مقابلے کی فاتح نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ججز نے 'میرے اس مختلف عمل پر غور کیا کہ میں اسٹیج پر ایک غیر جانبدار مسکراہٹ کے ساتھ موجود تھی جبکہ دیگر حریفوں میں سے اکثر مجھ سے زیادہ قد آور اور فٹ تھیں'۔

ویسے تو لیانا بھی بہت زیادہ فٹ ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے کسی اضافی سپلیمنٹ کی مدد کے بغیر یہ فٹنس حاصل کی۔

وہ دراصل جمناسٹر بھی ہیں لیکن انہوں نے کبھی باڈی بلڈنگ نہیں کی، تاہم انہوں نے کمر کی ایک انجری کے باعث ایتھلیٹس چھوڑ دی تھی۔

انہیں دوڑنا بہت پسند ہے، اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک فٹنس اسٹوڈیو بھی جوائن کر رکھا ہے اور اب وہ الٹرا فٹ ہیں۔

فوٹو : انسٹاگرام—
فوٹو : انسٹاگرام—

خیال رہے کہ انہوں نے گزشتہ برس بھی ورلڈ بکنی مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں