چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں برداشت اور احترام انسانیت اختیار کرنے کی تقلین کی ہے۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا مقدس مہینہ شمار ہوتا ہے اور تاریخی طور پر اس ماہ میں جنگ و جدل بند کردیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم احترام انسانیت، حق گوئی اور ہمدردانہ احساسات کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگا، مفتی منیب الرحمٰن

اپنے پیغام میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کہ محرم الحرام کا اصل جذبہ اور مقصد اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام ایک دوسرے کا احترام اور حق گوئی کے درس کے احیا پر کام شروع کریں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کے اعلان کے مطابق یوم عاشور (10 محرم الحرام) 21 ستمبر بروز جمعے کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ: 3 سو علماء و ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے ملک بھر سے 3 سو علما و ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اسی طرح محرم کے دوران شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق یہ پابندی پولیس حکام کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کو مدنظر رکھ کر عائد کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں امن عامہ کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے یکم تا 10 محرم کرمنل پروسیجر کوڈ کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ رہے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں