مارننگ شوز پاکستان میں تو مقبول ہیں ہی مگر بھارت میں بھی انہیں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے، مگر کسی لائیو پروگرام میں شریک مہمان کی اچانک موت ہوجائے تو یہ منظر دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردینے کے لیے کافی ہے۔

اور ایسا ہی کچھ بھارت کے ایک مارننگ شو میں ہوا، جس کے دوران ایک خاتون مہمان بات کرتے ہوئے اچانک چل بسیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ریٹا جتندر نامی خاتون پیر کو ایک مارننگ شو میں شریک تھیں اور ساڑھے 8 بجے بات کرتے ہوئے اچانک ان کا سر پیچھے کی طرف جھکا، منہ کھل گیا اور آنکھیں بند ہوگئیں، جس کی وجہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانا بنی۔

مزید پڑھیں : پاکستانی مارننگ شوز کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟

شو کے میزبان زاہد مختار نے بتایا ' وہ اپنی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ چیزیں بتا رہی تھیں اور بالکل ٹھیک نظر آرہی تھیں، مگر اچانک ہی انہوں نے بات کرنا بند کردیا اور ہچکیاں لینے لگیں، ہم نے انٹرویو روک دیا اور ایک ڈاکومینٹری نشریات میں لگادی، تاکہ انہیں دیکھ سکیں اور پھر ہسپتال لے گئے'۔

81 سالہ ریٹا جتندر کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔

ریٹا سابق سرکاری ملازم تھیں اور اکثر ٹی وی شوز میں شرکت کرتی تھیں اور زاہد مختار نے بتایا ' ان کے آخری الفاظ یہ تھے یہ انہوں نے کس طرح ڈراموں میں کام شروع کیا'۔

حیران طور پر ریٹا جتندر نے اپنی موت کے بارے میں اس پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے بھی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مارننگ شوز میں دی جانے والی بیوٹی ٹپس پر سینیٹرز کا اظہارِ تشویش

ٹی وی اسٹوڈیو جاتے ہوئے گاڑی میں اپنے ڈرائیور سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی موت بھی سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کی طرح ہو، جو 2015 میں ایک لیکچر دیتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔

ریٹا نے ڈرائیور کو کہا ' ڈاکٹرعبدالکلام کام کرتے ہوئے مرے اور میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی کا اختتام بھی ایسا ہو'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

میاں جنید Sep 14, 2018 11:55pm
انا لله وانا اليه راجعون اف میرے خدا موت کیسے گھات لگائے انسان کے ساتھ ساتھ پھرتی رہتی ہے۔ اے اللّٰہ کریم ہمیں کامل ایمان کی حالت میں دنیا سے اٹھانا۔ آمین یارب