سابق خاتون اول کلثوم نواز کی تدفین

14 ستمبر 2018

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کو جاتی امرا میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے شریف میڈیکل سٹی میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی۔

سابق خاتون اول کو جاتی امرا میں اپنے سسر میاں شریف اور دیور عباس شریف کی آخری آرام گاہوں کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، اہم سیاسی شخصیات اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی صبح پونے 7 بجے کے قریب پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچایا گیا تھا۔

نواز شریف کی اہلیہ 11 ستمبر کو لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کینسر کے علاج کے دوران 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

وہ گزشتہ برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

سابق خاتون اول کی تدفین کے بعد دعا کی جارہی ہے — فوٹو: بشکریہ مسلم لیگ(ن)

مریم صفدر والدہ کی وفات پر غم سے نڈھال ہیں —فوٹو  بشکریہ مسلم لیگ (ن)

بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد دعا کی جارہی ہے — فوٹو: بشکریہ مسلم لیگ (ن)

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی تدفین کے مناظر — فوٹو: بشکریہ پاکستان مسلم لیگ (ن)

سابق خاتون اول کی نماز جنازہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی — فوٹو: بشکریہ پاکستان مسلم لیگ(ن)

سابق وزیراعظم  نواز شریف کو اپنی اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے—فوٹو :اے ایف پی

نواز شریف اور دیگر افراد نماز  جنازہ کے بعد دعا کررہے ہیں —فوٹو :اے ایف پی

مولانا طارق جمیل اور نواز شریف، نماز جنازہ سے قبل بات چیت کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کلثوم نواز کا جسد خاکی جاتی 
 امرا پہنچایا جارہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاکستان مسلم لیگ (ن)
کلثوم نواز کا جسد خاکی جاتی امرا پہنچایا جارہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاکستان مسلم لیگ (ن)
سابق خاتون اول کا جسدِ خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 458 کے ذریعے لندن سے پاکستان منتقل کیا گیا —فوٹو : ڈان نیوز

ہزاروں افرا کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے بعد ایمبولنس کے قریب موجود ہیں —فوٹو :  اے ایف پی