امریکا اور فلپائن میں طوفان سے تباہی

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2018

امریکا اور فلپائن میں سمندری طوفان اور خراب موسم کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے اور دونوں ہی ممالک کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی ریاستوں جنوبی اور شمالی کیرولینا میں فلورنس نامی طوفان سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی اور پہلے کی نسبت طوفان کمزور ہونے کے باوجود تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں وسطی فلپائن میں آنے والے طوفان ہیان کے نتیجے میں کم از کم 7 ہزار 300 افراد ہلاک جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 50 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔

طوفان کے سبب ابھی مزید کئی دن بارش کا امکان ہے لیکن دریاؤں میں پانی کی سطح آخر حد تک پہنچ چکی ہے جس سے خصوصاً جنوبی کیرولینا میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا امکان ہے — فوٹو: اے پی

کیرولینا میں ایک گھر پر درخت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کا بچہ ہلاک ہو گیا  — فوٹو: اے ایف پی

شمالی کیرولینا میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ 21 ہزار سے زائد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے — فوٹو: اے پی

آفیشلز نے شمالی اور جنوبی کیرولینا کے ساتھ ساتھ ورجینیا، جیورجیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے — فوٹو: اے ایف پی

اس دوران سب سے زیادہ متاثرہ شمالی کیرولینا کا علاقہ نیو برن ہے جہاں 30 ہزار آبادی کا حامل یہ علاقہ بری طرح متاثر ہوا اور طوفان کے دوران یہاں 10 فٹ اونچی لہریں بلند ہوئی — فوٹو: اے ایف پی

فلپائن میں آنے والے طوفان مینگ کھٹ کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارش اور آندھیوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر تباہ اور 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں — فوٹو: اے ایف پی

رواں سال آنے والا سب سے طاقتور طوفان بدترین لینڈ سلائیڈنگ کے لیے مشہور جزیرہ لوزون کے شمال مشرق میں واقع صوبے کاگیان کے ساحلوں سے ٹکرایا — فوٹو: اے ایف پی

اب تک فلپائن کے متاثرہ علاقے میں 150 فلائٹس کو منسوخ کیا جاچکا ہے جن میں سے ایک تہائی انٹرنیشنل فلائٹس تھیں جبکہ سمندر کے راستے سفر بھی بند ہو چکا ہے — فوٹو: اے پی

اس طوفان کے نتیجے میں 50 لاکھ افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

یاد رہے کہ 2013 میں وسطی فلپائن میں آنے والے طوفان ہیان کے نتیجے میں کم از کم 7 ہزار 300 افراد ہلاک جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 50 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی